بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 55 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 55 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 176 روپے 49 پیسے رہی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 14 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر 55 کروڑ ڈالر کم ہو کر 23 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 56 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.