ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ستمبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 22 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 63 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ ذخیرہ 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.