ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 فروری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.