بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)  کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 سے 12 مارچ کے دوران 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 مارچ تک 20 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 36 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب ایک کروڑ ڈالر ہیں۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 155 روپے 45 پیسے ہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر اس دوران 24 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.