اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے تک 12 ارب 85 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 85 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.