جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ 

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 7 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے۔ 

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.