ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا، اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 26 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک نے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3 ارب 81 کروڑ 41 ڈالر تھا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 45 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھے۔
مرکزی بینک کے مطابق 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
Comments are closed.