بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملک میں زرمبادلہ ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق 23 جون کو ختم ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 جون تک 9 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 27 کروڑ ڈالر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.