
ملکی زرمبادلہ ذخائر اپریل کے پہلے ہفتے میں 44 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 8 اپریل کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب دو کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 46 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.