اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے تک اس اضافے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 96 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ 42 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 43 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کمرشل قرض لینے کے سبب بڑھے ہیں۔
Comments are closed.