اگست کے دوسرے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 13 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 41 لاکھ ڈالر بڑھ کر 24 ارب 66 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر 32 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 62 کروڑ ڈالر رہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔
Comments are closed.