ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 جولائی کو ختم ہونے والی ہفتے میں 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 85 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالراضافے سے 17 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔
اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.