
ملکی زرمبادلہ ذخائر سوا 12 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 10 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کم ہو کر 18 ارب 56 کروڑ ڈالر ہیں۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر سے زائد کم ہوئے ہیں، جس کے بعد بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.