اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 53 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق 21 جولائی کو ملکی ذر مبادلہ ذخائر 13 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 54 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.