ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

ملکی دفاع صرف عسکری دفاع تک محدود نہیں ہے، دفاع پاکستان کونسل

دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظم پروپیگنڈا کرکے حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔

دفاع پاکستان کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملکی دفاع صرف عسکری دفاع تک محدود نہیں ہے۔

دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی غلطی کا خمیازہ عام آدمی بھگت رہے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق عوام میں زہر گھولا جا رہا ہے، زلمے خلیل زاد براہ راست اندرونی پاکستانی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کے سیاسی کردار صرف اپنے سیاسی فوائد کے حصول کے لیے مصروفِ عمل ہیں، ان سیاسی کرداروں نے ملکی سالمیت داؤ پر لگا رکھی ہے۔

دفاع پاکستان کونسل کی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پروپیگنڈا وار کے ذریعے جھوٹ اور فساد پھیلایا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آج ملک میں ذاتی سیاست کےلیے ریاست اور پوری قوم کو قربان کیا جا رہا ہے، سیاست فرقہ واریت فساد کی شکل اختیار کرچکی ہے، جس کی وجہ سے قوم تقسیم کا شکار ہے۔

دفاع پاکستان کونسل اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظم پروپیگنڈا کرکے حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قوم کی اخلاقی تباہی معاشی تباہی سے بھی خوفناک ہے مگر اس کا ہمیں اداراک نہیں۔

اعلامیے مزید کہا گیا کہ وطن عزیز کو اپنی بقا، آزادی و خودمختاری اور اہم قومی مفادات کے دفاع کا مسئلہ درپیش ہے، ہماری آزادی، خودمختاری اور سالمیت خطرے میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.