ملکی تجارتی خسارہ 4 ماہ میں 103 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گیا۔
وزارتِ تجارت کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران تجارتی خسارہ 15 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔
وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 7 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
رواں سال جولائی تا اکتوبر درآمدات میں 64 عشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے کے دوران درآمدات 24 ارب 99 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 15 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی تا اکتوبر برآمدات 25 فیصد اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔
برآمدات کا حجم گزشتہ سال اسی عرصے میں 7 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔
Comments are closed.