ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 185 روپے 92 پیسے ہے، انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ 48 پیسے بڑھا ہے۔
انٹربینک کے چار کاروباری سیشننز میں ڈالر 4 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے اضافے سے 187 روپے 50 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں چار کاروباری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
Comments are closed.