پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، مفت آٹے کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔

شہباز شریف نے راولپنڈی میں آٹے کے مرکز کا دورہ کیا جہاں پر کمشنر راولپنڈی نے ان کو آٹے کے مرکز سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بےشمار ضرورت مند لوگ ایسے ہیں جو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں ہیں، جو لوگ اس پروگرام کی فہرست میں نہیں ہیں ان کے لیے علیحدہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خط غربت سے نیچے افراد کو بھی مفت آٹا فراہمی کے لیے کام جاری ہے، مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کے لیے ایک وقت میں 30 کلو آٹا فراہم کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو تین دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو تین تھیلے ایک ساتھ دیے جائیں گے، ماضی میں سبسڈائز آٹا دیا جاتا تھا اس مرتبہ مفت آٹا دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے مل کر مفت آٹے کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.