قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک کو بحران اور مشکلات سے نکالنے کا حل صاف شفاف الیکشن یا قومی حکومت کا قیام ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی جبکہ سندھ حکومت نے کرپشن، گندم چوری میں ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بھوک بے روزگاری غربت اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ زرداری، نواز اور نیازی نے تباہ حالی اور مسائل کے علاوہ ملک اور قوم کو کچھ نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کرپشن اور سفارش کلچر نے میرٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
Comments are closed.