بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی آئین کٹہرے میں کھڑا انصاف مانگ رہا ہے، حافظ حمداللہ

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین کٹہرے میں کھڑا عدالت سے انصاف مانگ رہا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئین شکن نیازی ٹولہ اپنے اقدام پر ملک بھر میں جشن منارہا ہے جبکہ آئین ساز قومی قیادت عدالت سے آئین کی بحالی کی استدعا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نظریہ ضرورت کے نہیں نظریہ جمہوریت کے اصول پر قائم ہے، پی ڈی ایم ’سمجھوتہ ایکسپریس‘ کا مسافر بننے کے لیے قطعی طور پر تیار نہیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور قوم کی عدالت سے قوی توقع ہےکہ وہ آئین کوانصاف دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.