بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ کی آخری رسومات، عوام کی سہولت کیلئے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ٹرانسپورٹ آف لندن نے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی خواہاں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعض روٹس پر رات کو بھی محدود سروس دستیاب ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے، عوام کی بڑی تعداد ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بکنگھم پیلس کا رخ کر رہی ہے۔

ٹرانسپورٹ آف لندن (ٹی ایف ایل) نے عوام سے درخواست کی ہے کہ رش کے سبب مسافر گرین پارک اسٹیشن استعمال کرنے سے گریز کریں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹی ایف ایل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکنگھم پیلس جانے والے مسافر وکٹوریہ، پکا ڈلی سرکس یا سینٹ جیمز سٹیزن استعمال کریں۔

ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ اس اتوار کو الزبتھ لائن بھی چلے گی، دو گھنٹے میں 12 ٹرینیں دستیاب ہونگی جبکہ بعض روٹس پر رات کو بھی محدود سروس دستیاب ہوگی۔

ٹی ایف ایل نے اعلان کیا ہے کہ بنک ہالیڈے کے باوجود پیر کو ٹرین کی معمول کی سروس چلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.