پلاٹینیم جوبلی 2022 : ملکہ برطانیہ کی وہ بے تکلف تصاویر جو پہلے منظر عام پر نہیں آئیں
یورپ میں جب جنگ شروع ہوئی تو اس وقت نوجوان شہزادی ایلزبتھ اس جنگ میں شریک ہونا چاہتی تھیں 1945 میں انہوں نے مکینِک اور ٹرک ڈرائیور کا کام کیا
وہ دنیا کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنکی سب سے زیادہ تصاویر لی گئی ہیں لیکن ملکہ ایلزبتھ کو شاید ہی کبھی ایسے بے فکر انداز میں دیکھا گیا ہو۔ 75 سال کے طویل عرصے تک برطانیہ پر سب سے زیادہ راج کرنے یعنی ملکہ کی تاجپوشی کی پلاٹینیم جوبلی سے متعلق تقریبات کے موقع پر پیش ہیں ملکہ کی اب تک کی کچھ بے تکلف تصاویر کا مجموعہ
2010 میں شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ شیفیلڈ یونیورسٹی کے دورے کے دوران 3ڈی گلاسز سے لطف اٹھاتے ہوئے
ملکہ برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کم از کم 117 ممالک کا دورہ کیاہے اور برطانیہ میں وہ واحد انسان ہیں جنہیں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
1977 میں برٹش ورجن آئی لینڈ کے دورے کے دوران ایک بازار میں ملکہ الزبتھ دوئم عاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
1979 میں مسقط کے دورے کے دوران پروٹوکول کے مطابق عممان کے سلطان کو ساکِت کھڑے رہنا تھا جبکہ ملکہ تیز ہوا کے دوران اپنا ہیٹ سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں
برطانیہ پر سب سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والے ملکہ الیزبتھ کے چار بچے، آٹھ پوتے پوتیاں اور بارہ پڑ پوتے پوتیاں ہیں۔
ٹروپِنگ آف کلر کے موقع پر ہنستا مسکراتا برطانوی شاہی خاندان: بائیں سے دائیں شہزادی اینی، شہزادہ فلِپ، ملکہ، شہزادہ چارلس، شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی والدہ
پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس ملکہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ولی عہد بھی ہیں
2006 میں سکاٹ لینڈ میں ملکہ اپنے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس کے ساتھ کھیلوں کے ایک ایونٹ کے دوران قہقہ لگاتے ہوئے۔
اپنی سروس کے ان تمام سالوں میں ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ چارلس نے ملکہ کے ساتھ ہزاروں تقریبات میں شرکت کی اور کام کے دوران دونوں میں اچھا تال میل رہا۔
،تصویر کا ذریعہPA Media
فوٹو گرافر کرِس ینگ ایک ایسے لمحے میں ملکہ کی تصویر قید کی جب وہ مکھیوں کے ایک جھنڈ کے نکلنے کے بعد شہزادہ فلپ کے ساتھ ہنس رہی ہیں۔
گھڑسواری کی شوقین ملکہ1971 میں رائل ونڈزر ہارس شو میں لطف اندوز ہوتے ہوئے
اپنے پورے اقتدار کے دوران گھوڑوں کا ملکہ کا شوق بہت اہم تھا جو انکے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا تھا۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
2015 میں برلن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ملکہ ایک روبوٹ سے ملاقات کرتے ہوئے
Comments are closed.