بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کی وفات، پاکستان میں آج یوم سوگ

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی جس کے بعد برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو یومِ سوگ سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملکہ کا تابوت ایڈنبرا پہنچا دیا گیا، جسے ہوائی جہاز کے ذریعے منگل کو لندن پہنچایا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی سرکاری سطح پر 19 ستمبر (پیر ) کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس حوالے سے شاہ چارلس سوم نے آخری رسومات کے دن برطانیہ میں بینک تعطیل کی منظوری دے دی۔

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.