بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کو میٹھے میں کیا پسند ہے؟

ایک سابق شاہی شیف نے بتایا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم بچپن سے ہی میٹھا کھانے کی کافی شوقین رہی ہیں۔

شاہی شیف ڈیرن میک گریڈی نے ملکہ برطانیہ کے لیے بکنگھم پیلس میں 15 سال تک کھانا پکایا ہے، اب اُنہوں نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا ہے تاکہ شاہی خاندان کے خوشیوں بھرے لمحات کے بارے میں اپنی کچھ یادیں یوٹیوب پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

حال ہی میں میک گریڈی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں یہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ اپنے گھر میں بکنگھم پیلس کے مینو میں موجود سینڈوچ کی اقسام اور اپنی دوپہر کی چائے کو کیسے شاہی بنا سکتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ مزیدار ’جام پینی‘جو کہ ملکہ برطانیہ کو پہلی بار 5 سال کی عمر میں کھانے کے لیے پیش کیا گیا تھا، تب سے ہی اُنہیں یہ مزیدار جام دوپہر کی چائے ساتھ کھانا بہت پسند ہے۔

میک گریڈی نے بتایا کہ یہ ’جام پینی‘ بنانا بہت آسان ہے  کیونکہ اس کے لیے صرف ڈبل روٹی پر تھوڑا سے مکھن کے ساتھ اسٹرابیری جام لگانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جام اور مکھن ڈبل روٹی پر لگانے کے بعد اسے دائروں کی شکل میں کاٹ دیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.