بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، گرفتار ملزم کا عدالت میں بیان

پچھلے سال ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار ہونے والے ملزم نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ میں ملکہ ایلزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔

20 سالہ جسونت سنگھ پر برطانیہ میں غداری کے قانون کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے۔

جسونت سنگھ پچھلے سال ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا۔

25 دسمبر کے دن ملکہ ایلزبتھ اپنے صاحبزادے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ ونڈسر محل میں موجود تھیں۔

انسداد دہشتگردی پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دھمکی، اشتعال انگیز ہتھیار کی موجودگی اور غداری کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں ملزم نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.