ملکہ برطانیہ نے بلمورل کاسٹل کے ایک اسٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے باوجود بھی اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے وہیں پر قیام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نےایبرڈین شائیر میں اپنے نجی بلمورل کاسٹل کے ایک اسٹاف ممبر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود بھی اپنا قیام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ شہزادہ فلپ کے انتقال، پوتے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے بکنگھم پیلس سے علیحدگی کے فیصلے کی وجہ سے کافی مشکل دور سے گزری ہیں۔
اس لیے معمول کی زندگی کی طرف واپس آنے کے لیے انہوں نے کچھ وقت بلمورل میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بکنگھم پیلس کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ اگر کسی ٹیم کا کوئی رکن کورونا وائرس کا شکار ہوجاتا ہے تو ہمارے پاس احتیاطی تدابیر کا مکمل انتظام موجود ہے۔‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملکہ برطانیہ کا اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد اسکاٹش اسٹیٹ میں یہ پہلا قیام ہے۔
Comments are closed.