بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کا انتقال، نیوزی لینڈ کا 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 14ستمبر کو لندن جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ایڈنبرا میں موجود ہے، عوام کو آج سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

ملکہ الزبتھ دوم کا 36 سال قبل لکھا گیا خفیہ خط اس وقت آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں ایک تہہ خانے میں محفوظ ہے۔

میڈیا کے مطابق کنگ چارلس سوم دن کا آغاز لندن میں ویسٹ منسٹر ہال کے دورے سے کریں گے، وہ ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز سے خطاب کریں گے۔

برطانوی میڈیانے کہا کہ کنگ چارلس کوئین کنسورٹ کمیلا کے ہمراہ ایڈنبرا جائیں گے، وہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں ہونے والی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں، ملکہ کا تابوت کل لندن پہنچایا جائے گا جہاں آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.