بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

ملکہ الزبتھ کی برسی پر 23 ملین ڈالر کی مالیت کا سونے کا سکہ تیار

ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی کے موقع پر باسکٹ بال کے سائز کا سونے کا سکہ تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 23 ملین ڈالر ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تقریباََ 8 پاؤنڈ سونے کے اس سکے میں 6,426 ہیرے جڑے ہوئے ہیں، یہ سکہ اب تک کے سب سے قیمتی سکوں میں سے ایک ہے۔

ملکہ الزبتھ کی پہلی برسی سے کچھ دن پہلے اس یادگاری سکے کی نمائش کی گئی ہے۔ 

اس سکے کو برطانوی راج میں سرگرم رہنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنایا ہے۔ اگرچہ یہ کمپنی ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے نام کو استعمال کرنے کا قانونی اجازت نامہ سنجے مہتا نامی شخص کے پاس ہیں۔

اس سکے کا نام’دی کراؤن‘ رکھا گیا ہے لیکن اسے قانونی حکومتی سکے کا درجہ نہیں دیا گیا۔

اس سونے کے سکے کا قطر 9.6 انچ ہے جس پر 24 کیرٹ سونے کے ایک درجن سکے اور ان کے ہزاروں ہیرے لگائے گئے ہیں۔ 

مرکزی سکے کا وزن 2 پونڈ جبکہ اطراف کے سونے کے ہرسکے کا وزن 1 اونس ہے جس پر ملکہ کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔

اس سکے پر ہیروں کو برطانوی پرچم اور ملکہ الزبتھ کے تاج کی شکل میں جڑا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سکے کو بھارت، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی اور سری لنکا کے ڈیزائنر اور ماہرین نے دن رات کی محنت سے بنایا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.