جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ نے دولت چھپانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈلوا کر قانون سازی کروائی

برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے ذاتی دولت عوام سے چھپانے کے لیے 70 کی دہائی میں قانونی استثنیٰ حاصل کیا اور اس کے لیے حکومت پر دباؤ ڈلوا کر قانون سازی کروائی۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ملکہ کے ذاتی وکیل نے برطانوی وزرا پر قانون میں ایسی تبدیلی لانے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے بعد ملکہ کسی بھی کاروبار یا کمپنی میں اپنے ذاتی شیئرز عوام سے خفیہ رکھ سکیں۔

ملکہ کے دباؤ پر حکومت نے قانون میں ایک نئی شق شامل کی، جس کے تحت حکومت کو سربراہ مملکت کے شیئرز والی کمپنیوں کو استثنا دینے کا اختیار حاصل ہو گیا۔

یہ قانون سازی 1970 میں سرکاری طور پر چلنے والی شیل کارپوریشن کے لیے کروائی گئی، جس میں ملکہ کے شیئرز اور سرمایہ کاری تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.