
سری لنکا کے چیمپئن کپتان لاستھ ملنگا کرکٹ ورلڈکپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک سے ہی لاعلم تھے۔
اپنے کیریئر کے اس یادگار لمحے سے متعلق لاستھ ملنگا نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہ یہ وہ دن تھا جس نے میرے کیریئر کو ایک شکل دی۔
اس ویڈیو پیغام میں ملنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک میں چھپی دلچسپ کہانی سنائی۔
سابق سری لنکن کرکٹر نے بتایا کہ جب انہوں نے لیجنڈری جیک کیلس کو آؤٹ کیا تو انہیں یہ علم ہی نہیں تھا کہ انہوں نے ہیٹ ٹرک کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ’ساتھی کھلاڑی ان کے قریب آئے تو انہوں نے بتایا کہ یہ تو ہیٹ ٹرک ہے جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہاں ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔‘
ملنگا نے اس کی وضاحت یوں پیش کی کہ ان کی تمام تر توجہ ٹیم کو میچ جتوانے پر مرکوز تھی اسی وجہ سے وہ اس پر دھیان نہیں رکھ سکے کہ انہوں نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ 2007 کے اس میچ میں ملنگا نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی یادگار بولنگ کی تھی اور چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر آسانی سے فتح کی جانب گامز کو جنوبی افریقہ کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔
جب سری لنکا کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ جبکہ جنوبی افریقہ کو 3 رنز درکار تھے تو لاستھ ملنگا کی ہی گیند پر رابن پیٹرسن نے چوکا لگا کر پروٹیاز کو جیت دلوائی۔
Comments are closed.