ڈیفنس لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق 6 افراد کے خاندان کا سربراہ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑا۔
رفاقت علی نے کہا کہ ملزم نے گھر کی خواتین سے بدتمیزی کی اور گاڑی میں ہاتھ ڈال کر دوپٹا کھینچنے کی کوشش کی، منع کرنے پر تکرار کے بعد گاڑی سے پیچھا کر کے ٹکر ماری۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں، میرے خاندان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، اب پولیس جو کارروائی کررہی ہے اس سے مطمئن ہوں۔
دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نوٹس لیے جانے کے بعد ایف آئی آر میں قتل عمد کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم افنان نے تکرار کے بعد اپنی کار 160 کی اسپیڈ سے دوڑا کر حسنین اور اہل خانہ کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
Comments are closed.