اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے 2 ملازمین کا ڈی این اے کرانے کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے 2 ملازمین کا ڈی این اے کرانے کی درخواست منظور کرلی۔
پولیس نےملزمان افتخار اور جمیل کے ڈی این اے کرانےکی درخواست ڈیوٹی جج کو پیش کی، عدالت نے دونوں ملزمان کا ڈی این اے کرانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے دونوں ملزمان افتخار اور جمیل کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔
Comments are closed.