ملتان میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 12 دُکانیں اور 1 ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
شام 6 بجے دُکانیں بند کرنے والے 12 تاجروں کی دکانیں سیل کر دی گئیں جن میں 5 دکانیں ملتان شہر جبکہ 7 دکانیں تحصیل شجاع آباد میں سیل کی گئیں۔
تحصیل شجاع آباد میں ریسٹورنٹ میں ان ڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ۔
ملتان میں میرج ہال میں شادی کی تقریب میں مقرّرہ تعداد سے زائد مہمان مدعو کرنے پر میرج ہال کے مالک پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
Comments are closed.