ملتان کے علاقے غلہ منڈی روڈ پر خواتین نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرے میں شامل خواتین نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کرکے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش کے باعث انہیں کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خواتین نے مزید کہا کہ مہنگی ایل پی جی کے استعمال سے اُن کا ماہانہ بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ بچوں کو صبح کے اوقات میں بھوکا اسکو بھیجنا پڑتا ہے۔
مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ بازار کے کھانے بھی اس قدر مہنگے ہوگئے ہیں کہ غریب آدمی خرید ہی نہیں سکتا، خواتین نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔
ملک بھر میں گیس کی قلت اور لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہوگئے ہیں، گھر پر دو وقت کا کھانا بنانا دشوار ہوگیا ہے۔
گیس نہ آنے کے باعث گیزر اور ہیٹرز بھی بے کار ہوگئے ہیں، ملتان میں خواتین نے احتجاج کیا تو دوسری جگہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر نے صنعتوں کو گیس ملنے کے حکومتی دعوؤں کی نفی کردی ہے۔
Comments are closed.