ملتان ٹبہ سلطان پور کے رہائشی 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق کسی جاننے والے شخص نے 60 ہزار کپڑوں کے سوٹ کی خریداری کا سودا کرایا تھا۔
چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لے کر سودا کرنے شکارپور گئے تھے، شبہ ہے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے کپڑے کے چاروں تاجر کچے میں پہنچ گئے ہیں، ان کے اغواء کیے جانے کا یقین ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق تاجر براستہ پنوعاقل دریائی علاقے شکارپور کے کچے پہنچے ہیں۔
Comments are closed.