ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور ٹی ایل پی امیدوار کو نوٹس جاری کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار زاہد حمید گجر کو ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق امیدوار کی جانب سے ریلی یا جلسے کے انعقاد سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے، اس لیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے زاہد حمید گجر کو اس معاملے میں وضاحت کےلیے 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
Comments are closed.