ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ کلاس کورس کے 61 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ایڈیشنل جنرل ٹریننگ پنجاب ذوالفقار حمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اے آئی جی ٹریننگ پنجاب نے پریڈ کے موقع پر کہا کہ ٹریننگ ایک اہم مرحلہ ہے، نوجوانوں کی یہ ٹریننگ طویل ترین ہے،ٹریننگ کورس کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹریننگ کا معیار دن بدن بہتر ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں 1188 کانسٹیبلز کو 39 ہفتوں کی تربیت دی گئی، تربیت میں قانون کی تعلیم اور 2 ماہ کی کام بیٹ ٹریننگ شامل ہے۔
تربیت میں ویپن ہینڈلنگ ، چالیں ، چھاپہ مارنا ، ناکہ بندی اور مارشل آرٹس بھی شامل ہے۔
Comments are closed.