جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن اچھی، سریز برابر ہوسکتی ہے، سلمان بٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اب اچھی پوزیشن میں ہے، سیریز برابر ہوسکتی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سلمان بٹ نے پاکستانی بولر ابرار احمد کو انگلش ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لینے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ ابرار احمد نے بہت ہی شاندار اسپیل کیا تھا، اس مسٹری اسپنر کو انگلش ٹیم کے بیٹرز سمجھ ہی نہیں سکے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ابرار احمد اچھی فارم میں ہیں، انہیں ایک میچ لیٹ کھلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب اچھی پوزیشن میں ہے، سیریز برابر ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.