پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فتح کے امکانات پر اظہار خیال کردیا۔
ملتان میں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران محمد یوسف نے کہا کہ ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اور امام الحق کی پارٹنر شپ سے انگلینڈ دباؤ میں آگیا تھا، آج امام آؤٹ نہ ہوتا تو معاملہ ففٹی ففٹی نہیں رہتا۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ ہر سیشن میں میچ بدل رہا ہے، یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، پچز ایسی ہی ہونی چاہیے، جس میں ٹیسٹ کا نتیجہ آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کے اوپر نیچے آؤٹ ہونے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا لیکن امام الحق اور سعود شکیل کی پارٹنر شپ ہمیں مقابلے میں واپس لے آئی۔
میڈیا کی طرف سے محمد رضوان کی مسلسل خراب پرفارمنس سے متعلق سوال پر محمد یوسف خاموشی اختیار کی اور کہا کہ وہ میری ڈومین میں نہیں آتے، میں اس پر کچھ نہیں بول سکتا۔
Comments are closed.