ملتان میں ٹرانس جینڈر اسکول شروع ہوگیا، پہلے روز 18 ٹرانس جینڈرز نے اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔
ٹرانس جینڈر اسکول میں نرسری سے انٹرمیدیٹ تک تعلیم دی جارہی ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد ٹرانس جینڈرز کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے کوکنگ، بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی فنی مہارت بھی دی جائے گی۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا ایک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ملتان میں پروجیکٹ پر کامیابی سے عملدرآمد کی صورت میں اس منصوبے کو لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔ خواجہ سراؤں کو صحت مند اور قابل احترام ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
Comments are closed.