ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر اور ن لیگ کے رہنما طارق رشید کی کارکنوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی ہوئی تو عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں۔
مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لگا تو عدالت نے کمزور بنیاد پر مقدمہ خارج کرتے ہوئے سب کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا دفتر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا تھا۔
کارکنوں میں مکے لاتیں چل گئی تھیں، جہاں دونوں پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے پر گملے اور پتھر دے مارے تھے۔
Comments are closed.