جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے لیے لے جانے والا ڈاکو پولیس حراست سے فرار ہو گیا، جس پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث گرفتار 1 ملزم کو رات گئے ریکوری کے لیے قاسم پور نہر پر لے جایا گیا۔
نہر کنارے ملزم کو پولیس موبائل سے اتارا گیا تو ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے اور عملے سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
Comments are closed.