منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

ملتان سے بھی حج پرواز کا آغاز

ملتان سے بھی حج پرواز کا آغاز ہو گیا، ملتان ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز آج صبح 10 بج کر 10 منٹ پر مدینہ روانہ ہوئی، پرواز پی کے 715 پر 326 حجاج سوار تھے۔

اس سلسلے میں ملتان ایئر پورٹ پر حجاج کو الوداع کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی تھے۔

قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل (پی آئی اے) نے حج آپریشن 2023ء کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر، سی آئی او پی آئی اے ثقلین حیدری، ایئر پورٹ منیجر سید غضنفر رضا اور سی ایس او اے ایس ایف عبدالوحید نے بھی شرکت کی۔

تقریب ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی یوسف رضا گیلانی نے حجاجِ کرام کو رخصت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.