edelman hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Cresskill New Jersey knoxville hookups hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان سلطانز فیورٹ ضرور ہے لیکن ہم بھی کم نہیں، ڈیوڈ ویسا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار نبھانے والے ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ فائنل میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے، جو ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز فیورٹ ضرور ہے لیکن ہم بھی کم نہیں ہیں، کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹرافی اٹھائیں۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلی منیٹرمیں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے آل راونڈر نے مزید کہا کہ ہماری واحد ٹیم ہے، جس نے ایونٹ کے لیگ اسٹیج میں ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہاؤس فل کراؤڈ کے سامنے کھیل کر بہت اچھا لگا، ایسے پر جوش کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )7 کی فائنلسٹ ملتان سلطانز کے آل راونڈر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان جیسے کپتان بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

ڈیوڈ ویسا نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز جس انداز میں ہرسال ایک نیا پلیئر پاکستان کرکٹ کو دے رہا ہے، وہ کافی متاثر کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی سب سے خاص بات یہاں کا بولنگ ٹیلنٹ ہے، زمان خان نے ایونٹ میں بہت ہی شاندار بولنگ کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلی مینٹر میں لاہور قلندرز کا سپورٹر اسٹریچر پر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

قلندرز کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی زبردست انداز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، کپتان ہونے کے باوجود وہ کسی سے بھی مشورہ لینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہےکل بھی لاہور کےمداح بڑی تعداد میں ہمارے لئے کھڑے ہوں گے، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹرافی اٹھائیں۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ ویسا نے گزشتہ روز کے میچ میں ایک طرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، وہیں آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع شاندار انداز میں کیا اور ٹیم 6 رنز سے فاتح ٹھہری، یہی وجہ تھی کہ وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.