بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

ملتان: بہاء الدین زکریا کا عرس، شاہ محمود کے بھائی نے بھتیجے کو ڈانٹ پلا دی

ملتان میں حضرت بہاء الدین زکریا کے عرس پر شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین نے بھتیجے زین قریشی کو ڈانٹ پلا دی۔

زین قریشی کے چچا مرید حسین کو اعتراض تھا کہ زین نے ان کے آنے سے پہلے درگاہ کو غسل کی تقریب کیسے شروع کروادی۔

مرید قریشی نے زین کے لیے نازیبا الفاظ کہے، دربار سے نکل جانے کا کہا اور زین قریشی نے سر جھکا کر چچا کی ڈانٹ سنی۔

 درگاہ کو غسل گدی نشین شاہ محمود قریشی نے دینا تھا، لیکن ان کی گرفتاری کے باعث بیٹے زین قریشی نے غسل دے کر تقریبات کا آغاز کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.