پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے ڈرون کیمرا لگنے کے بعد ان کے ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔
خانیوال میں آصفہ بھٹو کے ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے کے معاملے پر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ کے ماتھے پر 3 سے چار سینٹی میٹر کا زخم تھا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری اسپتال سے طبی امداد کے بعد ساہیوال روانہ ہوگئی ہیں، جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گی۔
واضح رہے کہ خانیوال میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا تھا، چہرے پر ڈرون لگنے سے آصفہ زخمی ہوگئی تھیں۔
کنٹینر کی طرف بڑھتا ڈرون پہلے کنٹینر سے لگے شیشے اور پھر آصفہ بھٹو سے ٹکرایا، ڈرون لگنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن آصفہ کو کنٹینر کے اندر لے گئے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے کے معاملے پر کہا کہ پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصفہ بی بی کے سر پر چوٹ لگی، ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے، مگر آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے، آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔
Comments are closed.