بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملالہ یوسف زئی کا شوہر کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

نوبل انعام یافتہ وادیٔ سوات کی بیٹی، ملالہ یوسف زئی کی جانب سے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

ملالہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر عصر ملک کے ہمراہ گزارے گئے چند خوبصورت لمحوں کو تصویروں میں سمونے کی کوشش کرتے ہوئے ایک پوسٹ اور نوٹ شیئر کیا ہے۔

ملالہ کا اپنی انسٹاگرام  پوسٹ پر اپنے ہمسفر کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے سب سے اچھے دوست اور شوہر عصر ملک کو سالگرہ مبارک۔

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

 ملالہ کا عصر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ہم نے جتنے لمحے ایک ساتھ  گزارے ہیں آپ نے اُن سب میں بے حد خوشی، ہنسی اور زندگی بھر دی ہے، آپ کی مسکراہٹ میرے چہرے کو روشن کرتی ہے، میں آپ کا ساتھ ہونے اور ہر چال کو ناکام بنانے پر بہت مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملالہ یوسف زئی عصر ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.