نوبل انعام یافتہ وادیٔ سوات کی بیٹی، ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ملاقات کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔
ملالہ یوسفزئی کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہنا ہے کہ ملکہ کا انتقال دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دکھ کا باعث ہے، ملکہ بہت سی ایسی نوجوان خواتین کے لیے ایک بہترین مثال تھیں جو باوقار طریقے سے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا خواب دیکھتی ہیں، میری دعا ہے کہ وہ نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہیں۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، متوقع طور پر کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی دو ہفتوں کے اندر ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔
یہ وہ تاریخی چرچ ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کی تاج پوشی کی جاتی ہے۔
ملکہ الزبتھ دوم کی 1953ء میں تاج پوشی اور 1947ء میں شہزادہ فلپ سے شادی بھی اسی چرچ میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.