نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے بھائی خوشحال یوسفزئی کو 23ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کا راز بتا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور خوشحال یوسفزئی کو ان کی 23 ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
انسٹاگرام پر بھائیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کیپشن میں لکھا کہ ’10 برس بعد ہم اسی جگہ دوبارہ تمہاری سالگرہ منا رہے ہیں جہاں تم 13 برس کے ہوئے تھے۔ میں پرانی یادوں میں کھو گئی ہوں جب ہم سب بہت چھوٹے ہوا کرتے تھے۔
انہوں نے بھائی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ تم جو کچھ کرو اس میں کامیاب ہو اور یاد رکھو کہ ایک بھائی کی کامیابی کا راز صرف اپنی بہن کی بات ماننے میں پوشیدہ ہے‘۔
Comments are closed.