بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

ملالہ کی سالگرہ پر شوہر عصر ملک کا پیار بھرا پیغام

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر عصر ملک نے ٹوئٹر پر پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عصر ملک نے لکھا ہے کہ ملالہ سالگرہ مبارک ہو۔

 عصر ملک نے لکھا کہ آپ کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کتنی باکمال ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ بہترین ساتھی ہیں جس کی میں کبھی امید نہیں کر سکتا تھا۔

عصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ اور اپنی دلکش تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلِ خانہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.